16. Andrés Óliver Ucrós y Licht - Darshan Singh -

80

Zenét készítette: FACTURACIÓN ZEPHIROTH S.A.S. Suno AI

A dal borítója 16. Andrés Óliver Ucrós y Licht - Darshan Singh -
16. Andrés Óliver Ucrós y Licht - Darshan Singh -
v6 Pro

@FACTURACIÓN ZEPHIROTH S.A.S.

A dal borítója 16. Andrés Óliver Ucrós y Licht - Darshan Singh -
16. Andrés Óliver Ucrós y Licht - Darshan Singh -
v6 Pro

@FACTURACIÓN ZEPHIROTH S.A.S.

Dalszöveg
[Intro]

[Verse 1]
اے جواہر لال! اے عزمِ جواں کے آفتاب
تیری ہستی تھی گلستانِ ہمالہ کا گلاب

سچ کا عاشق، حسنِ آزادی کا متوالا تھا تو
مادرِ ہندوستان کی گود کا پالا تھا تو

نکہتِ گل پائی گئی یوں قدم کی دھول سے
پھوٹتی ہے جس طرح خوشبو کسی پھول سے

کاروانِ امن و آزادی کا دلکش رہنما
ساری دنیا کے لیے تھا شانتی کا دیوتا

رات دن چلنا پڑا کانٹوں میں راہی کی طرح
زندگی تو نے بسر کر دی سپاہی کی طرح

کوئی کس دل سے بھلا سکتا ہے قربانی تری
صفحۂ تاریخ پر تاباں ہے پیشانی تری

[Pre-Chorus]
تیرا لہجہ، تیرا نغمہ قوم کو مرغوب تھا
تیرا پیکر ہند کے جمہور کا محبوب تھا

رنگ لایا دہر میں تیری تمنا کا شباب
تو نے برپا کر دیا سارے جہاں میں انقلاب

تو نے اپنے کردار سے جگ میں اجالا کر دیا
مادرِ ہندوستان کا بول بالا کر دیا

تیرے نغمۂ عشق سے تھا مسجد و مندر میں پیار
تیری ہستی سے محبت کے چمن پر تھی بہار

[Verse 2]
اتحادِ قوم کی صہبا سے تھا مخمور تو
مسکرا کر غم کو کر دیتا تھا دل سے دور تو

شاد رہنا جیل خانوں میں مصیبت جھیل کر
زندگی تو نے گزاری موت سے ہنس کھیل کر

نورِ ماضی کا سراپا جلوۂ باقی تھا تو
ہند کے میخانۂ جمہور کا ساقی تھا تو

اختلافوں کی فصیلیں توڑتا رہتا تھا تو
دل کے مرہم سے دلوں کو جوڑتا رہتا تھا تو

[Chorus]
دل سے ہم نقشِ وفا ہرگز مٹا سکتے نہیں
تو ہمارا دل ہے ہم تجھ کو بھلا سکتے نہیں

[Bridge]
تو گلابِ زندگی تھا، گل فشانی تیرا کام
دیں گے ہم سارے جہاں کو تیری خوشبو کا پیام

ملک میں خود اعتمادی آئی تیری ذات سے
ہند نے پھر سربلندی پائی تیری ذات سے

[Verse 3]
تجھ کو بھارت کی ترقی کا سدا رہتا تھا دھیان
چاہتا تھا تو کہ بڑھ جائے وطن کی آن بان

اونچے اونچے باندھ بنائے کہ ہو سب کا بھلا
سینچی جائیں کھیتیاں، آنچل ہو دھرتی کا ہرا

باندھ سے بجلی بنے، بجلی سے پھیلے روشنی
شہروں شہروں، گاؤں گاؤں جگمگائے زندگی

دیش میں اپنے بنے سامان سارے دیش کا
تیرا سپنا بن گیا ارمان سارے دیش کا

کارخانے چل پڑیں، ہر چیز بھارت میں ڈھلے
اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے ملک کا بیڑا چلے

تو نے ایسی زندگی بخشی ہے ہندی فوج کو
جیسے ساگر جوش میں لاتا ہے ہر اک موج کو

تیری سینا تیرے بھارت کی رہے گی پاسبان
جان دے کر بھی بچائے گا وطن کو ہر جوان

[Coda]
شانتی کی راہ پر لے چل، سبق یہ دے گیا
انقلابِ دل دکھا دے تو اک ایسا دن سہل *

[Final Chorus Reprise]
دل سے ہم نقشِ وفا ہرگز مٹا سکتے نہیں
تو ہمارا دل ہے ہم تجھ کو بھلا سکتے نہیں
[Intro] [Verse 1] اے جواہر لال! اے عزمِ جواں کے آفتاب تیری ہستی تھی گلستانِ ہمالہ کا گلاب سچ کا عاشق، حسنِ آزادی کا متوالا تھا تو مادرِ ہندوستان کی گود کا پالا تھا تو نکہتِ گل پائی گئی یوں قدم کی دھول سے پھوٹتی ہے جس طرح خوشبو کسی پھول سے کاروانِ امن و آزادی کا دلکش رہنما ساری دنیا کے لیے تھا شانتی کا دیوتا رات دن چلنا پڑا کانٹوں میں راہی کی طرح زندگی تو نے بسر کر دی سپاہی کی طرح کوئی کس دل سے بھلا سکتا ہے قربانی تری صفحۂ تاریخ پر تاباں ہے پیشانی تری [Pre-Chorus] تیرا لہجہ، تیرا نغمہ قوم کو مرغوب تھا تیرا پیکر ہند کے جمہور کا محبوب تھا رنگ لایا دہر میں تیری تمنا کا شباب تو نے برپا کر دیا سارے جہاں میں انقلاب تو نے اپنے کردار سے جگ میں اجالا کر دیا مادرِ ہندوستان کا بول بالا کر دیا تیرے نغمۂ عشق سے تھا مسجد و مندر میں پیار تیری ہستی سے محبت کے چمن پر تھی بہار [Verse 2] اتحادِ قوم کی صہبا سے تھا مخمور تو مسکرا کر غم کو کر دیتا تھا دل سے دور تو شاد رہنا جیل خانوں میں مصیبت جھیل کر زندگی تو نے گزاری موت سے ہنس کھیل کر نورِ ماضی کا سراپا جلوۂ باقی تھا تو ہند کے میخانۂ جمہور کا ساقی تھا تو اختلافوں کی فصیلیں توڑتا رہتا تھا تو دل کے مرہم سے دلوں کو جوڑتا رہتا تھا تو [Chorus] دل سے ہم نقشِ وفا ہرگز مٹا سکتے نہیں تو ہمارا دل ہے ہم تجھ کو بھلا سکتے نہیں [Bridge] تو گلابِ زندگی تھا، گل فشانی تیرا کام دیں گے ہم سارے جہاں کو تیری خوشبو کا پیام ملک میں خود اعتمادی آئی تیری ذات سے ہند نے پھر سربلندی پائی تیری ذات سے [Verse 3] تجھ کو بھارت کی ترقی کا سدا رہتا تھا دھیان چاہتا تھا تو کہ بڑھ جائے وطن کی آن بان اونچے اونچے باندھ بنائے کہ ہو سب کا بھلا سینچی جائیں کھیتیاں، آنچل ہو دھرتی کا ہرا باندھ سے بجلی بنے، بجلی سے پھیلے روشنی شہروں شہروں، گاؤں گاؤں جگمگائے زندگی دیش میں اپنے بنے سامان سارے دیش کا تیرا سپنا بن گیا ارمان سارے دیش کا کارخانے چل پڑیں، ہر چیز بھارت میں ڈھلے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے ملک کا بیڑا چلے تو نے ایسی زندگی بخشی ہے ہندی فوج کو جیسے ساگر جوش میں لاتا ہے ہر اک موج کو تیری سینا تیرے بھارت کی رہے گی پاسبان جان دے کر بھی بچائے گا وطن کو ہر جوان [Coda] شانتی کی راہ پر لے چل، سبق یہ دے گیا انقلابِ دل دکھا دے تو اک ایسا دن سہل * [Final Chorus Reprise] دل سے ہم نقشِ وفا ہرگز مٹا سکتے نہیں تو ہمارا دل ہے ہم تجھ کو بھلا سکتے نہیں
A zene stílusa
Slow Hindustani-inspired commemorative ballad in 6/8, dotted-quarter pulse around 54 BPM. Warm baritone, clear diction,

Talán tetszene

A dal borítója Crossed the Page
v6 Mini

Készítette: filiprahbek hansen Suno AI

A dal borítója Szary Fortepian
v6 Pro

Készítette: GromekEssex Suno AI

A dal borítója С нуля
v6 Mini

Készítette: Ibragim You Suno AI

Kapcsolódó lejátszási lista

A dal borítója Bertoldék Bulija
v6 Mini

Készítette: Viktor Harsányi Suno AI

A dal borítója itt a szombat este
v4.5

Készítette: Alexander Tajthy - Hayos Suno AI